پاکستان کا ورلڈ کپ میں جیت سے آغاز،نیدرلینڈ کو81رنز سے ہرادیا
فائل:فوٹو
حیدر آباد: پاکستان کا ورلڈ کپ میں جیت سے آغاز،نیدرلینڈ کو81رنز سے ہرادیا، نیدر لینڈ کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 205 رنز پر آوٹ ہوگئی۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا ، نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جوب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 ، جبکہ شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی جب میکس ڈاؤڈ5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ مجموعی 50 سکور پر گری جب کولن ایکرمین 17 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے۔
نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،تیجا ندامانورو 5، نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
باس ڈی لیڈے نے پاکستان کیخلاف نمایاں اننگز کھیلی تاہم 67 رنز پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ثاقب ذوالفقار 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.فخر زمان 12، امام الحق 15 اور بابراعظم 5، رضوان 68، سعود 68، افتخار 9،نواز 39،شاداب 32 حسن علی صفر، اور حارث 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاہین شاہ 13 پر ناٹ آؤٹ رہے.
نیدرلینڈ کی طرف سے بس ڈی لیڈی نے 4، ایکرمین نے 2 اور ایان ڈٹ، وین بیک، میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. ، اس سے قبل نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا.
حیدرآباددکن آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا ا?غاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔
کپتان بابر اعظم ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے اور 5 رنز پر آوٴٹ ہوگئے، امام الحق بھی زیادہ دیر پچ پر ٹھہر نہ سکے اور 15 سکور پر پویلین کی راہ لی۔
قبل ازیں بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔
نیدرلینڈز کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گی۔
قومی سکواڈ میں پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخرزمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث روٴف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز احمدآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.