پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوموں کے معمار قرار دیے جانے والے اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔استاد وہ ہستی ہوتی ہے جو ایک بچے کو معاشرے میں مقام دلانے کیلئے علم دیتی ہے جس سے وہ بچہ کسی بھی معاشرے میں اونچے مقام تک پہنچتا ہے۔

معروف فلسفی واستاد ارسطو کا بھی قول ہے کہ ماں باپ بچے کو پیدا کرتے ہیں جبکہ استاد اسے اچھی زندگی گزارنے کا فن سکھاتا ہے۔

استاد کے احترام اور عزت پر ساری دنیا کے لوگ متفق ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اقوامِ متحدہ ہر سال پانچ اکتوبر کو یومِ استاد مناتی ہے۔ جس کا مقصد اساتذہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کی کارکردگی کا تجزیہ کرکے ان میں بہتری لانا ہے۔

استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے ان کی خدمات کو سراہنے کیلئے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس دن کو بھرپورانداز میں منایاجاتاہے۔جن معاشروں میں اساتذہ کو عزت واحترام دیا جاتا ہے وہی معاشرے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں طلبہ اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس دن کے منانے کا مقصد اساتذہ کو تعلیمی شعبوں میں متحرک کرنے میں مدد فراہم کرنا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ اساتذہ مستقبل کے معماروں کی تعلیمی ضروریات کو جاری رکھیں گے۔۔عالمی ٹیچر ز ڈے اس عالی شان اظہار کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ تعلیم کے میدان میں ترقی کیلئے اساتذہ کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔

Comments are closed.