ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے ہرادیا

51 / 100

فائل:فوٹو

احمدآباد: ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے ہرادیا، انگلینڈ کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف ایک کھلاڑی آؤٹ کر سکا.

ینگ صفر پر سیم کرن کی وکٹ بنے اس کے بعد کوئی وکٹ نہ گری، ڈیون کانوے 152 اور روندرا 123 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، کیوی ٹیم نے 283 رنز کا 36 اعشاریہ ایک اوور میں پورا کر لیا.

 اس سےقبل ٹاس جیت کرنیوزی لینڈ نے انگلینڈ کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی۔احمدآباد میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 40 رنز پر ڈیوڈ ملان کی صورت میں گری جب انہیں میٹ ہنری نے 14 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ دوسری وکٹ 64 کے مجموعے پر گری جب جونی بیرسٹو 33 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے۔

ہیری بروک تھے جو 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں راچن رویندر نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ 118 رنز پر معین علی کی صورت میں گری، ان کو 11رنز پر گلین فلپس نے آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 188 رنز پر گری جب کپتان جوز بٹلر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں میٹ ہنری نے آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 221 رنز پر گری، لیام لیونگ اسٹون 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ ٹرینٹ بولٹ لی، کرس ووکس 11 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہو رہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔

 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باوٴلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

 

Comments are closed.