9مئی واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی سربراہی میں ہوئی،عثمان ڈار

51 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے سیاست اور پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا اورکہا کہ 12 سال پہلے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے سیاست شروع کی تھی ، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

کہا کہ 9مئی واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی سربراہی میں ہوئی،عثمان ڈار نے کہا کہ صدارت زمان پارک میں کی گئی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈارجو روپوش تھے اچانک منظر عام پر آگئےاور نجی ٹی وی سے گفتگو میں کئی انکشافات کئے۔

عثمان ڈار نے دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

انٹرویو کے دوران عثمان ڈارنے حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت عمران خان کی،زمان پارک کے باہر جمع ہونے والوں کا ذہن بن گیا تھا کہ جو مرضی ہو جائے عمران خان گرفتار نہیں ہوں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اکتوبر 2022ء میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کیلئے کیا گیا، 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔

عثمان ڈار نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

عثمان ڈار باربار یہ کہتے رہے کہ ایک مائنڈ سیٹ بن گیا تھا اس مائنڈ سیٹ کی وجہ سے خرابی ہوئی ،حالانکہ احتجاج ہم نے سیالکوٹ میں بھی کیا لیکن میرے بھائی عمرڈار نے اداروں کی طرف جانے والوں کو روکا ہم نے اس سلسلہ کو سپورٹ نہیں کیا۔

Comments are closed.