شاہد خاقان کی ایل این جی،پرویز اشرف کی رینٹل پاور ریفرنس میں طلبی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور رینٹل پاور ریفرنسز میں سابق وزیراعظم اور موجود اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طلبی کے نوٹس جاری کردیے ۔
احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال جاری رہیں۔سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان کی ایل این جی،پرویز اشرف کی رینٹل پاور ریفرنس میں طلبی ہوئی ہے، احتساب عدالت نے دو سابق وزراء اعظم کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 نومبر کو طلب کرلیا،جبکہ احتساب عدالت نمبر3 کے ڈیوٹی جج محمد بشیر کی عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور سے متعلق 2015, 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر،2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو زاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ ریفرنس دوبارہ کھولے گئے ہیں۔
Comments are closed.