ایپکس کمیٹی اجلاس، پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کی حمایت

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کی حمایت کی گئی ہے۔نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، خفیہ اداروں کے حکام اور وزرائے اعلیٰ سمیت وفاقی و صوبائی وزراء شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے دہشت گردی کے واقعات پر غور کیا اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اجلاس میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں۔

Comments are closed.