دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا سے بھی ہار گیا
فائل:فوٹو
حیدرآباد: بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا سے بھی ہار گیا، ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان کو 14 رنز سے شکست ہوئی۔
بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیا، لیکن پاکستان کی ٹیم 337 رنز بناسکی۔
کپتان بابر اعظم نے90 رنز کی عمدہ اور جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 2 چھکے اور 11 چوکے لگائے، وہ اپنی اننگز سے دستبردار ہوگئے۔
افتخار احمد نے 4 چھکوں کی مدد سے 83 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ محمد نواز نے 50، فخرزمان نے 22، حسن علی اور امام الحق نے 16، 16 رنز بنائے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی طرف سے گلین میکسویل77، کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50، ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48، 48 رنز کی باری کھیلی جبکہ مارنس لبوشین 40، مچل مارش 31 اور اسٹیو اسمتھ 27 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔
وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان نے کپتانی کی جبکہ بابر اعظم صرف بیٹنگ کرنے آئے اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا، اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست ہوئی تھی۔۔
🚨 T O S S A L E R T 🚨
Australia win the toss and elect to bat first 🏏
Shadab Khan is leading Pakistan as Babar Azam may take the field to bat only. Mohammad Haris will keep the stumps in place of Mohammad Rizwan, who has been rested.#CWC23 | #PAKvAUS | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/Do1s1KizWj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 3, 2023
میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن کے دوران ڈائریکٹر ہیڈ مکی آرتھر نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.