شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کرنے کےلئےلندن پہنچ گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کرنے کےلئےلندن پہنچ گئے ،ملاقات میں گلے شکوےدور کریں گے ،ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو فعال کردار ادا کرنے کا ٹاسک دیں گے۔
سینئر صحافی طارق عزیز نے سوشل میڈیا پر نوازشریف اور اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں ملاقات اور گلے شکوے دور ہونے کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف پارٹی میں شاہد خاقان کو ایک اہم ذمہ داری بھی سونپیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ گلے شکوے دور ہو جائیں گےاور شاہد خاقان کو اہم جماعتی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔
بتایا جاتاہے کہ لندن ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی دوبارہ فعال کردار ادا کریں گے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال میں بھر پور حصہ لیں گے۔
واضح رہے مسلم لیگ ن کے سیئنر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنی ہی پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید بھی کرتے رہے ہیں جب کہ شہبازشریف کی موجودگی میں بعض اجلاسوں میں شریک بھی نہیں ہوئے۔
نیب پر سخت تنقید کے باوجود شاہد خاقان نیب کی حاضریاں بھی کرتے رہے جب کہ انھیں سب سے زیادہ اعتراض عوام پر مہنگائی مسلط کرنے پرتھا اور وہ اس حوالے سے انتخابات میں جانے کو ایک امتحان سے تعبیر کرتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچ گئے۔گلے شکوے دور اہم جماعتی ذمہ داری ملنے کا امکان۔ استقبال میں بھر پور حصہ لیں گے۔
— Tariq Aziz (@Tariq_aziz99) October 2, 2023
دوسری طرف شاہدخاقان عباسی ، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مطفیٰ کھوکھو کے ٹرائیکا کی طرف سے ایک الگ سیاسی جماعت بنانے کی باتیں بھی گردش کررہی ہیں جس پر مصطفیٰ نواز نے کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں۔
Comments are closed.