بنگلا دیشی حکومت نے خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے رو ک دیا

45 / 100

فائل:فوٹو

ڈھاکا: بنگلا دیش کی حکومت نے 2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی خالدہ ضیا کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے سے رو ک دیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم اور اپوزیشن رہنما 78 سالہ خالدہ ضیا جگر، سانس لینے میں دشواری اور ذیابیطس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں داخل ہیں۔ خالدہ ضیا کو دل، جوڑوں اور گھٹنے میں تکلیف کا عارضہ بھی ہے۔

خالدہ ضیا کی بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے2 دفعہ ملک کی وزیراعظم رہنے والی سیاسی رہنما کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا۔

بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور خالدہ ضیا ایک دوسرے کی سخت سیاسی حریف ہیں اور دونوں 4 دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں بنگلا دیش کی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

یادرہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو2008 میں کرپشن کے الزام میں 17 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔ گھر پر نظر بند ہونے سے قبل انہوں نے 2 سال جیل میں گزارے۔ خالدہ ضیا نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا۔

Comments are closed.