نگران حکومت نے تیل کمپنیوں کا ڈیلر مارجن بڑھا دیا عوام تک کم ریلیف پہنچایا

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نگران حکومت نے تیل کمپنیوں کا ڈیلر مارجن بڑھا دیا عوام تک کم ریلیف پہنچایا،پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا.

ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی جبکہ پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا ہے.

تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا،ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ،16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے.

پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا، اسی طرح پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا.

ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہو گیا،مہنگائی کے مارے عوام کو 8 روپے کے نام پر لولی پاپ دیا گیا ہے جبکہ 15 دن پہلے پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 6 پیسے اضافہ کیا گیا تھا.

Comments are closed.