افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا،بھارتی رویہ پر اظہارِ افسوس
فوٹو: فائل
کابل: افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا،بھارتی رویہ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت میں سفارتی حمایت کی کمی سفارتخانہ بندکرنےکی بڑی وجہ ہے.
افغان سفارتخانہ نئی دہلی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرنے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے.
یہ فیصلہ اگرچہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن تاریخی تعلقات اور دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت غور و فکر کے بعد کیا گیا ہے،افغان حکام نےبھارت میں سفارتخانہ بندکرنےکی ذمہ داربھارتی حکومت کوقراردیدیا.
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میزبان حکومت کی طرف سے ہمارےسفارتخانےکوچلنےمیں تعاون نہیں کیاگیا، بھارتی حکومت کی جانب سےافغانستان کے مفادات کو پورا کرنے میں توقعات کو پورا نہیں کیاگیا.
Press Statement
FOR IMMEDIATE RELEASE
Date: 30th September, 2023
Afghanistan is closing its Embassy in New Delhi.
The Embassy of the Islamic Republic of Afghanistan in New Delhi regrets to announce the decision to cease its operations, effective October 1, 2023. pic.twitter.com/BXesWPdLFP— Afghan Embassy India (@AfghanistanInIN) September 30, 2023
اعلامیہ کے مطابق ہم توقعات اور ضروریات کو پورا کرنے میں اپنی کوتاہیوں کو تسلیم کرتے ہیں، بھارت میں سفارتی حمایت کی کمی سفارتخانہ بندکرنےکی بڑی وجہ ہے.
سفارتخاے میں اہلکاروں اور وسائل میں کمی غیر متوقع اور بدقسمت حالات کی وجہ سے،بھی یہ فیصلہ لیناپڑا، ان تمام وجوہات کی بنیادپر ہم ہنگامی طورپربھارت میں اپنےسفارتخانےکے تمام آپریشنز بند کررہےہیں.
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ افغان شہریوں کیلیے قونصلر رسائی کامعاملہ بھارتی حکومت کوسونپاجائےگا.
Comments are closed.