پٹرول کی قیمت میں 27 روپے اضافے کے بعد صرف 8 روپے کمی کی گئی

53 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پٹرول کی قیمت میں 27 روپے اضافے کے بعد صرف 8 روپے کمی کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نگران حکومت کے دور میں پٹرول کئی بار اضافے کے بعد 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی صرف 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 53 پیسے سستا ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئیں، روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

Comments are closed.