پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ نے5 وکٹوں سے میچ جیت لیا

51 / 100

فوٹو: ایکس

حیدرآباد: پاکستان 345 رنز کا دفاع نہ کرسکا، نیوزی لینڈ نے5 وکٹوں سے میچ جیت لیا ، کیویز بیٹرز نے عمدہ تیز رفتار بیٹنگ کی اور6 اوورز پہلے ہی پہاڑ اتنا ٹوٹل پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سےرچن ریوندرا نے 97،ویلیمسن نے 54،مچل نے 59 ،چیپمن نے 65 اور نیشم نے رنز بنائے جب کہ ویلیمسن اور مچل ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے اسامنہ میر نے 2 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا، حسن علی، آغاسلمان اورمحمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے بعد بابراعظم نے کہاآج ہم نے بنچ کوآزمایا ہے اگلے میچ میں غطلیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/Panadolxtra_/status/1707750660077126035?t=8uhFdn3LKK-t06MWQDLVDw&s=19

اس سے قبل پاکستانی بیٹرزکی ورم اپ میچ میں دھواں دھار بیٹنگ کی اور  345 رنز بنا ڈالے،محمد رضوان سنچری بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، بابراعظم کے بھی 80 رنز نے فارم ثابت کردی۔

ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دے دیا،حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 345 رنز بنائے۔

میچ میں 18 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر اسے بارش کے باعث روک دیا گیا۔ پاکستان نے 2 وکٹ پر 80 رنز بنا لیے،عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں سے سعودی شکیل نے 75،شاداب نے 16 رنز بنائے جب کہ آغا سلمان 33 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

جاری ہے

Comments are closed.