ہنگو کی مسجد میں 2 دھماکے،5 نمازی شہید،12 زخمی ہوئے
فوٹو: ایکس
ہنگو: ہنگو کی مسجد میں 2 دھماکے،5 نمازی شہید،12 زخمی ہوئے،دھماکے ہنگو میں تھانہ دوآبہ میں مسجد کے اندر ہوئے۔
دھماکوں کے حوالے سےایس ایچ او ہنگو نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد کے اندر 30 سے40 کے قریب نمازی موجود تھے۔
۔دھماکے سے مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف آئی جی کے پی اخترحیات نے نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکوں میں 4 افراد شہید،12 زخمی ہوئے،دہششتگردوں نے تھانے کے گیٹ سے گھسنےکی کوشش کی۔
ایک دہشتگرد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا گیا۔پہلا دہشتگرد دھماکے سے پھٹ گیاتھا،یہ خودکش حملہ تھا۔ بروقت نمازی باہر نکلنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم رہی، زخمیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے،2خودکش بمبارتھے، ایک بمبارگولی لگنے پر دھماکےسےپھٹ گیا۔
ڈپٹی کمشنرفضل اکبرکے مطابق دوآبہ تھانے کی مسجد میں نماز کے دوران2 دھماکے ہوئے ،پہلا دھماکا مسجد کے گیٹ پر ہوا، جس کی وجہ سے لوگ باہر نکل گئے۔
اس وجہ سے شہدا کی تعداد کم ہے،ملبے سے مزید لوگوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
ہنگو: ہنگو میں مسجد کے اندر دھماکا، 2 نمازی شہید متعدد زخمی ہوگئے، دھماکہ تھانہ دوآبہ کی حدود کی ایک مسجد میں ہوا، اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے.
ایس ایچ او ہنگو کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا،مسجد کے اندر 30 سے40 کے قریب نمازی موجود تھے۔
ہنگو: تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں دھماکہ۔
متعدد افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع۔
ہنگو: جمعہ کے آخری خطبہ کے دوران دھماکہ ہوا ۔
ہنگو: مسجد کے اندر 30 سے 40 تک کے نمازی موجود تھے۔ ایس ایچ او pic.twitter.com/5UnkwYYxvL
— Ali khan Yousaf zai (@Alikhanyzai) September 29, 2023
دھماکےسےمسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔ملبے سے لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments are closed.