پاکستان آج ورلڈ کپ مہم کا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا

50 / 100

فوٹو:فائل

حیدرآباد: پاکستان آج ورلڈ کپ مہم کا پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا، ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آج اپنا پہلا وارم اپ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

وارم اپ کے دو شیڈول میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہورہا ہے، میچ کا آغاز بھارت کے مقامی وقت کے دوپہر 2 بجے (پاکستان میں ڈیڑھ بجے) ہوگا۔

کیویز اور گرین شرٹس نے گزشتہ روزپریکٹس سیشن میں بھرپورحصہ لیا تھا، کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ، فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

https://twitter.com/iMShami_/status/1707600940977557933?t=e8FnYMnLdtKbGRfFFe05tA&s=19

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھرپورحصہ لیا۔ آپشنل ٹریننگ میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،حسن علی ، حارث رؤف، افتخاراحمد، سلمان علی آغا، فخر زمان ایکشن میں نظرآئے۔

محمد حارث ، وسیم جونیئر اورزمان خان بھی ٹریننگ میں جم کر حصہ لیتے نظرآئے۔ کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقوں کےعلاوہ نیٹس میں جم کربیٹنگ اور باؤلنگ کا سیشن کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ سے قبل ہر ٹیم 2،2، 50 اوورز کے میچ کھیلیں گی جو کہ بھارت کے 3 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، اور پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف 6 اکتوبر کو کھیلے گا۔

Comments are closed.