9مئی کے 11 مقدمات کا چالان عدالت میں جمع، عمران خان قصور وار قرار

53 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں  9مئی کے 11 مقدمات کا چالان عدالت میں جمع، عمران خان قصور وار قرار دئیے گئے ہیں، حملوں کے وقت عمران خان کے زیر حراست ہونے کے باوجود ذمہ داری چئیرمین تحریک انصاف پر ڈالی گئی ہے۔

9 مئی واقعات سے متعلق جناح ہاوٴس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے 11مقدمات کا چالان جمع کروایا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید قصوروار قرار دیے گئے ہیں۔

چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جناح ہاوٴس حملہ کیس ، عسکری ٹاور حملہ ،شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے کا چالان جمع کروایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں شیر پاوٴ پل پر جلاوٴ گھیراوٴ کرنے کے مقدمے کا چالان بھی جمع کروادیا گیا۔

جسٹس مظاہر نقوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

Comments are closed.