اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت مل گئی

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: جوبائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو امریکی ویزے ویور پروگرام (وی ڈبلیو پی) میں داخل کر رہی ہے جس میں 30 نومبر سے اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کا مذکورہ بالا فیصلہ اسرائیل کی وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان کے بعد سامنے ا?یا ہے جس مں کہا گیا تھا وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی مذہبی قوم پرست حکومت کے لیے ایسا فیصلہ ایک جیت ہوگی۔

امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سکریٹری الیجینڈرو میئرکاس نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان سیکورٹی، اقتصادی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ مغربی کنارے اور امریکا میں رہنے والے فلسطینی نڑاد امریکی اب اسرائیل میں ویزہ کے بغیر داخل ہونے اور بین گوریون ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پرواز کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے ان امریکیوں کے لیے سفر کی راہ میں حائل رکاوٹیں کم ہوجاتی ہیں۔

Comments are closed.