عراق میں شادی کی تقریب میں خوفناک آتشزدگی دلہا دولہن سمیت100 افراد ہلاک

53 / 100

فائل:فوٹو

بغداد:عراق میں شادی کی تقریب میں خوفناک آتشزدگی دلہا دولہن سمیت100 افراد ہلاک ،عراق کے علاقے حمدانیہ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے 100 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ شادی ہال میں لگی اور اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ شادی کے دوران آتش بازی کی گئی تھی جس سے ہال میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث شادی ہال کی چھت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔

عراق کی وزارتِ صحت کے ترجمان سیف البدر نے کہا ہے کہ بدقسمت حادثے کے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی عراق میں شادی کی تقریبات کی ایک عام روایت ہے اور آگ لگنے کے وقت تقریباً 1 ہزار افراد کے تقریب میں موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

Comments are closed.