ایشین گیمز،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، ہاکی میچ میں بنگلہ دیش کو زیر کیا
فوٹو: فائل
ہونگ زو: ایشین گیمز،پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی، ہاکی میچ میں بنگلہ دیش کو زیر کیا، پاکستان نے والی بال میچ جیت کر ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
چین کے صوبے ہونگ زو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم نے پانچویں پوزیشن کےلئے دونوں ممالک کے درمیان میچ کھیلا گیا۔
قومی والی بال ٹیم نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدشکست دی۔
پاکستان نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے ہرایا،قومی ٹیم کی جیت کا اسکور 21-25، 20-25 اور 23-25 رہا۔جس کے بعد پاکستان والی بال ٹیم ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کو کوارٹرفائنل میں قطر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث وکٹری سٹینڈ کی طرف پیش قدمی نہ ہوسکی تھی۔
پاکستان نے 2 کے مقابلے میں بھارت کو 5 گول سے شکست دی
ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ایشین گیمز 2023 میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔
بنگلہ دیش نے کھیل کے 19ویں منٹ میں گول کرکے ابتدائی برتری حاصل کرنے کے باوجود گرین شرٹس نے مضبوطی سے واپسی کی اور جلد ہی 30 منٹ کےوقت پر گول کرکے اسکور برابر کردیا۔
شاہ زیب خان اور محمد عماد نے بالترتیب 40 اور 43 منٹ کے نشان پر گول کرکے پاکستان کو دو گول کی برتری دلائی اور اسکور 3-1 سے برابر کردیا۔
بنگلہ دیش نے ایک بار پھر 46 ویں منٹ میں گول کیا تاہم پاکستان کے سفیان خان نے گرین شرٹس کو برتری برقرار رکھنے کو یقینی بنایا کیونکہ انہوں نے پنالٹی کارنر سے تیز فلک کے ذریعے اسکور کو 4-2 پر پہنچا دیا۔
پاکستان کے ارباز احمد نے پانچواں گول اسکور کیا اور بنگلہ دیش کو 5-2 سے شکست دی۔گرین شرٹس کا مقابلہ اب 28 ستمبر کو ازبکستان سے ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں اتوار کو سنگاپور کو 11-0 سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا۔پاکستان کی جانب سے عماد، ارشد لیاقت اور ارباز احمد نے دو دو گول کئے۔ محمد شاہ زیب خان، عبدالوحید رانا، ذکریا حیات، افراز اور عبدالرحمن نے ایک ایک گول کیا۔
اسکوائش میں پاکستان کا شاندار آغاز ہوا
چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والی ایشین گیمز 2023 میں پاکستانی مینز اسکوائش ٹیم نے اپنے سفر کا شاندار آغاز کرلیا۔ پاکستان کی مینز اسکواش ٹیم نے گروپ میں اپنے دونوں میچز جیت لیے۔
قومی اسکوائش کھلاڑیوں نے اپنا پہلا میچ قطر کے خلاف 1-2 سے جیتا جبکہ دوسری فتح نیپال کے خلاف 0-3 سے سمیٹی، نیپال کے خلاف مقابلے میں ناصر اقبال، عاصم خان اور نور زمان نے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان خواتین کی اسکوائش ٹیم اپنے اپنے میچوں میں بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔خواتین کی ٹیم پہلے ہندوستان سے 0-3 سے ہاری اور پھر ملائیشیا کے خلاف اسی اسکور لائن کے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments are closed.