چیئرمین تحریک انصف عمران خان کو اٹک سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصف عمران خان کو اٹک سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا،انھیں عدالت کے حکم پر اٹک جیل سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
پولیس عمران خان کو اٹک جیل سے ایک خصوصی قابلے میں اڈیالہ جیل راولپنڈی لے کر آئی ہے،رپورٹنگ کے مطابق قافلےمیں 15 اسلام آبد پولیس کی گاڑیاں اور 2 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں۔
اس سے قبل اٹک جیل حکام نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری چیئرمین پی ٹی آئی کو لےکر براستہ موٹر وے اسلام آبد کی جانب روانہ ہوچکی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،ذرائع کےمطابق عمران خان کے راولپنڈی کے علاقے میں داخل ہوتے وقت ان کی گاڑی پر گل پایشی بھی کی گئی۔
عمران خان اڈیالہ جیل میں اٹک سے زیادہ بہتر سہولیات میسر ہوں گی اور عدالت کے حکم کے مطابق بی کلاس دی گئی تھی، عدالت نےبطور سابق وزیراعظم اچھی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے۔
Comments are closed.