کتے کی فروخت پر جھگڑا تین جانیں لے گیا
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے کی فروخت پر جھگڑا ہوگیااس فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ۔مرنے والوں میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بچے سمیت 5 افراد کتا خریدنے ایک لگڑری اپارٹمنٹ کمپلیکس گئے تھے جس کے دوران کتا بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان کسی بات پر نوک جھونک ہوگئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن میں سے ایک 3 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔
ادھر ریاست ورجینیا میں بھی فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس اب تک واقعے کی وجہ معلوم نہیں کرسکی اور نہ ملزمان کا سراغ مل سکا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور ملک میں زیادہ تر ہلاکتیں بندوق سے ہوتی ہیں جس کی بنیادی وجہ اسلحہ کی فراوانی اور گینگ وار بھی ہے۔
Comments are closed.