پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا جیون ساتھی بن گئے
فائل:فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا بالاآخر گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ایک شہانہ انداز میں شادی کی۔
دونوں کی آپس میں شادی روایتی پنجابی انداز میں ہوئی جہاں انہوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں رازداری کا خاص خیال رکھا گیا اور شادی میں شریک ہونے والے مہمانوں کو ہدایت دی گئی کہ جوڑے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر وائرل نہ کی جائے۔
رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا اپنی دلہنیا پرینیتی چوپڑا کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں ‘دی لیلا پیلس’ بارات لیکر گئے۔
پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے ‘دی لیلا پیلس’ کا مہنگا ترین ‘مہاراجہ سویٹ’ بھی بْک کرایا گیا تھا جس کا ایک دن کا کرایہ تقریباً بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی۔
اس جوڑے کی شادی کی تقریبات گزشتہ کچھ دنوں سے اودے پور میں جاری تھیں، جن میں اْن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ان تمام تقریبات میں مخصوص مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ محفلِ موسیقی میں 90 کی دہائی کے گیت چلائے گئے تھے۔پرینیتی اور راگھو کی محفلِ موسیقی کا پروگرام دو سے تین گھنٹے کا تھا جس میں سب نے بہت انجوائے کیا اور خوب ڈانس کیا تھا۔
یاد رہے کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی منگنی رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.