دنیا کے کم آبادی والے26 ممالک سے زیادہ افغانی پاکستان میں موجود
اسلام آباد: دنیا کے کم آبادی والے26 ممالک سے زیادہ افغانی پاکستان میں موجود ہیں،اورپاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔
اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7 لاکھ 75 ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔
پاکستان میں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح 68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 42 لاکھ 29 ہزار 749 ہے جس میں سے 7 لاکھ ایک ہزار 358 خیبرپختونخوا، 3 لاکھ 21 ہزار 677 بلوچستان، ایک لاکھ 91 ہزار 53 پنجاب، 73ہزار 789 سندھ، 41 ہزار 520 اسلام آباد اور 4352 آزاد کشمیر میں ہیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان کے حالات بہتر ہونے کے باوجود اب تک 6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔
دنیا کے چیدہ چیدہ ممالک جن کی آبادی 36 لاکھ سے کم ہے ان میں فرنچ گیانا،باربا ڈوس،سمویا،نیدرلینڈ،سینیٹ لوسیا،گرینیڈا،انڈورا،مناکو،انگولا سمیت تقریباً26 ممالک شامل ہیں۔
Comments are closed.