عالیہ بھٹ نے انڈسٹری میں ہونے والی پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ نے تازہ انکشاف میں انڈسٹری کے اندر اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تھے۔

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

کنگ خان نے رنبیر کپور اور عالیہ کی نئی فلم ’براہمسترا‘ کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازا ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی تازہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ’ہارٹ آف اسٹونز‘ کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔

شاہ رخ خان اپنی نئی میگا تھرلر ’جوان‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آئے ہیں جو دو ہفتے میں 500 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے اور اس کی پیشقدمی جاری ہے۔

Comments are closed.