ہردلعزیز جوڑی شاہین شاہ آفریدی و انشا آفریدی کا سوشل میڈیا خوب چرچا
فائل:فوٹو
کراچی :رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہردلعزیز جوڑی شاہین شاہ آفریدی و انشا آفریدی کا خوب چرچا ہے، ان کے چاہنے والوں کی جانب سے شادی کے اس پْرمسرت موقع پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا تو ان کی ساس نادیہ شاہد نے بھی انہیں دعائیں دے دیں۔
اب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے دور رہنے والی ان کی ساس اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے بھی انہیں مبارک باد دینے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لے لیا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاوٴنٹ سے پیغام شیئر کیا اور اس نئے نویلے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/nsaafridi/status/1705323546279583870?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1705323546279583870%7Ctwgr%5Eb4d66891eaa4b3f33335f4f28a2d2223a46a7ae9%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1271551
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللہ آپ دونوں کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرئے، آمین۔ یہ ایک ماں کی دعا ہے۔
خیال رہے کہ تیز رفتار بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا ۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اس جوڑے کو دعائیں بھی دیں۔
Comments are closed.