منہ پر کیک کیوں لگایا ،دلہن نے فوری طلاق مانگ لی

48 / 100

فائل:فوٹو

منہ پر کیک لگانا مہنگا پڑ گیا دلہن کو شادی کی تقریب کے دوران دولہا کا منہ پر کیک لگانا پسند نہیں آیاتو طلاق مانگ لی۔گمنام دلہن نے بتایا کہ وارننگ کے باوجود شادی کے دن میرے شوہر نے ہماری شادی کاکیک میرے چہرے پر لگا دیا، اس سے نہ صرف میرا میک اپ، بال اور لباس خراب ہوا بلکہ میرے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا۔

ایک گمنام دلہن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اس نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میرے شوہر نے شادی کی تقریب میں میرے منہ پر کیک لگایا اس لیے میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا اور طلاق مانگ لی۔

گمنام دلہن نے اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 17 سال کی ہوئی تو میری سالگرہ کے موقع پر میں نے موم بتیاں بجھائیں اور کیک کاٹا تو میری والدہ نے میرا سر کیک میں ڈال دیا اور کیک پر کی گئی سجاوٹ میں سے موجود ایک نوکیلی چیز سے میری پیشانی زخمی ہوگئی اور ہسپتال جانے کی نوبت تو نہیں آئی لیکن کافی خون بہہ گیا تھا اور میری سالگرہ برباد ہو گئی تھی۔

 

اس کے بعد میں اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی، میری والدہ آج بھی مجھے اس واقعہ کی وجہ سے بگڑی ہوئی کہتی ہیں۔

اس نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو پہلے ہی سالگرہ والے واقعہ کے بارے میں بتا کر وارننگ دی تھی کہ اگر آپ نے میرے ساتھ ایسا کچھ بھی کیا تو میں آپ کو چھوڑ دوں گی لیکن اْنہوں نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

گمنام دلہن نے بتایا کہ اس وارننگ کے باوجود شادی کے دن میرے شوہر نے ہماری شادی کے کیک کا ایک بہت بڑا ٹکڑا نکالا اور اسے میرے چہرے پر لگا دیا، اس سے نہ صرف میرا میک اپ، بال اور لباس خراب ہوا بلکہ میرے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا۔

 

منہ پر کیک لگانا پسند نہیں آیا، دلہن نے طلاق مانگ لی

اس نے بتایا کہ میری فیملی اور اس کی فیملی والے کئی دنوں سے مجھے فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ میرا رویہ بچکانہ ہے اور میرا شوہر ایک اچھا آدمی ہے اس نے صرف ایک مذاق کیا تھا۔
گمنام دلہن نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے شوہر نے بھی اس سے بات کرنے اور معافی مانگنے کیلئے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
اس نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہونا چاہیے تھا اور میرے شوہر نے مجھے سب کے سامنے ایسا مذاق کر کے شرمندہ کیا جس سے مجھے سخت نفرت ہے۔

Comments are closed.