پرینیتی چوپڑا شادی ، سویٹ کی ایک دن کی قیمت جان کر اداکارہ کے مداح حیران رہ جائیں گے

48 / 100

فائل:فوٹو
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈھا 24 ستمبر کو شادی کرنے والے ہیں اور جوڑے نے ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں دی لیلا پیلس بک کرایا ہے جس کے سویٹ کی ایک دن کی قیمت جان کر اداکارہ کے مداح دھنگ رہ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 ستمبر کو ‘دی لیلا پیلس’ میں ہونے والی پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شاہی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، راگھو اپنی دلہنیا پرینتی کو لینے کے لیے میواڑی انداز میں سجی ایک کشتی میں ‘دی لیلا پیلس’ جائیں گے جبکہ کشتی کو بھی روایتی انداز میں سجایا جا رہا ہے۔

 

پرینیتی اورراگھو کی شادی کیلئے 'سویٹ' کا ایک دن کا کرایہ کتنا ہے؟ -  ایکسپریس اردو

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرینیتی اور راگھو کی شادی کے لیے ‘دی لیلا پیلس’ کا مہنگا ترین ‘مہاراجہ سویٹ’ بھی بْک کرایا گیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ تقریباً بھارتی 10 لاکھ روپے ہے۔
‘دی لیلا پیلس’ دنیا اور بھارت کے خوبصورت اور مہنگے ترین ہوٹلز میں سے ایک ہے، جو چیز اس کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے وہ عظیم سنگِ مرمر آرٹ اور ہاتھ کی نقاشی ہے جبکہ ‘دی لیلا پیلس’ کے تقریباً تمام کمروں سے جھیل کا خاص نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔

 

پرینیتی چوپڑا اور راگھو کی شادی کی تیاریاں شروع، شادی کب طے ہے؟

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے اہل خانہ 22 ستمبر کی شام تک اودے پور پہنچ جائیں گے۔ اس شادی میں پنجابی کھانے کی تیاری کے لیے کئی نامور باورچیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ازیں شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا استقبال راجستھان کے گھومر رقص کی پرفارمنس کے ساتھ میواڑی انداز میں کیا جائے گا۔

Comments are closed.