سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

 

 

اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے اعزازی ممبر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، میں ذکاء اشرف صاحب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ جب بھی ذکاء اشرف صاحب کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی میں ہمیشہ دستیاب ہوں، ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

Comments are closed.