سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، روبینہ خالد، فرزانہ راجہ و دیگر کی نیب میں طلبی
فوٹو: فائل
اسلام آباد : نیب نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع کردیا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، روبینہ خالد، فرزانہ راجہ و دیگر کی نیب میں طلبی ہوگئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، روبینہ خالد، فرزانہ راجہ سمیت متعدد ملزمان کو نوسٹز جاری کردیئے۔
احتساب عدالت اسلام آباد سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا،80 ریفرنسز میں سے 20 سے زائد ریفرنسز کا ریکارڈ متعلقہ احتساب عدالت پہنچا دیا گیا،احتساب عدالت نمبر 3 کے پراسیکیوٹر ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش۔
جج محمد بشیر نے کہاابھی تو 20 ریفرنسز آئے ہیں ،60 ریفرنسز رہتے ہیں ،احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز کی طلبی کا سمن جاری کردیا، ایڈمنسٹریو جج محمد بشیر نے کہا ہے اس کیس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔
نیب پراسیکیوٹرکے مطابق اس کیس میں ٹرائل کا دائرہ اختیار اسی عدالت کا بنتا ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوٹس جاری کیا،عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خرد برد ریفرنس میں دلائل طلب کر لیا۔
عدالت نے فرزانہ راجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دائر اختیار پر دلائل طلب کر لیے،آل پاکستان پراجیکٹ کے مالک آدم امین کے خلاف دائر ریفرنس پرایڈمنسٹریو جج محمد بشیر نے کہاآدم امین ریفرنس میں اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
نیب آرڈیننس کے مطابق متاثرین کی اگر سو سے زیادہ تعداد ہو تو دائر اختیار بنتا ہے ،عدالت نے آدم امین کے خلاف آل پاکستان پراجیکٹ ریفرنس پر دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر لیے ۔عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل کیلئے سماعت 27 ستمبر مقرر کر دی۔
روبینہ خالد سمیت دیگر کے خلاف لوک ورثہ اسلام آباد کے فنڈ میں خرد برد ریفرنس ہے،عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزمان کے 4 اکتوبر کیلئے سمن جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے روبینہ خالد سمیت دیگر شریک ملزمان کو 4 اکتوبر کیلئے طلب کر لیا.
Comments are closed.