اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا اسرائیلی سفیر کو مہنگاپڑ گیا
فائل:فوٹو
نیویارک: اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے پر اسرائیل کے سفیر کو باہر نکال دیا گیا۔ اسرائیلی سفیر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے نکالے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران اسرائیل کے سفیر جلعاد آردان نے اپنی نشست سے کھڑے ہو کر تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔انہوں نے شور شرابا کیا اور پوسٹر لہرایا۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر جلعاد آردان کو جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر کی تقریر میں رکاوٹ ڈالنے پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی نے حراست میں لے کر باہر نکال دیا۔
Israeli ambassador expelled from UN hall
During the Iranian President. Ibrahim Raisi's speech at the UN General Assembly, an Israeli regime delegate, disrupted the session and was subsequently expelled from the UN hall by security forces and detained.#UNGA pic.twitter.com/CDqY9L3KUo
— BaShona. (@BaShonaBaShona) September 20, 2023
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیلی سفیر کی حرکت سے متاثرہوئے بغیر سکون سے اپنی تقریر جاری رکھی۔ اسرائیلی سفیر کی حرکت پر فوری طور پر سیکورٹی کو طلب کیا گیا جس نے انہیں حراست میں لے کر اسمبلی سے باہر نکال دیا۔ اسرائیلی سفیر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے نکالے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Comments are closed.