شاہد آفریدی کا بیٹی انشا کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام
فائل:فوٹو
کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی پر اشعار کی صورت میں جذباتی پیغام شیئر کردیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر بیٹی انشا آفریدی کی رخصتی کی تقریب کی تصاویر شیئرکردیں۔
تصاویر میں شاہد آفریدی کو بیٹی انشا آفریدی اور داماد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بیٹی کی رخصتی پر شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار اشعار کی صورت میں کیا۔شاہد آفریدی نے جو شعر شیئر کیے وہ یہ تھے۔
آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے رخصت بھی ہورہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے
ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے
آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے
رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنےڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر
امید صبح نو اسے آئی ہےتھامنےAnshaheen@❤️ pic.twitter.com/TJRDgn3jIb
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 19, 2023
شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اسے بیٹی کے لیے ایک باپ کے حقیقی احساسات قرار دیا۔
یاد رہے کہ انشا آفریدی کی شادی گزشتہ شب قومی کرکٹ ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی سے کراچی میں ہوئی۔
Comments are closed.