دبئی: ورلڈکپ 2023، 35 کمنٹیٹرز کے بعد میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا گیا، جن میں امپائرز، 16 امپائر اور 4میچ ریفری شامل ہیں،ان میں سے 12 کا تعلق آئی سی سی امپائرز کے ایمریٹس ایلیٹ پینل سے ہے۔
رواں سال بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ ایونٹ کا میزبان بھارت اپنا پہلا میچ تین دن بعد آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔
Comments are closed.