امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ،لیکن کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا، الزبتھ ہورسٹ

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: امریکا کی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی سپورٹ میں قابل اعتبار الیکشن بھی شامل ہیں۔ امریکی حکومت پاکستان میں جمہوریت کی سپورٹ جاری رکھے گی۔

نیویارک میں تقریب سے خطاب میں الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ایسے معتبر انتخابات کی حمایت جاری رکھے گا جو تشدد سے پاک ہوں اور لوگوں کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیں کہ ان پر کون حکمرانی کرتا ہے۔

انہوں نے پاکستان پر بھی زور دیا کہ وہ آئی ایم ایف کی تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے کیونکہ یہی اس کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

ہورسٹ نے وضاحت کی کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء نے امریکا کو پاکستان کے ساتھ "دوطرفہ تعلقات” کے طور پر دیکھنے کا موقع دیا، ان تعلقات میں اقتصادی سلامتی اور سیاسی صورتحال جیسے اہم پہلووٴں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس تعلق کے سیاسی پہلو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کی جمہوریت کا حامی ہے لیکن وہ کسی خاص شخص یا جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔

ہورسٹ نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی حمایت کرتے ہیں جو اپنی اگلی حکومت منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں، سفیر ڈونلڈ بلوم نے یہ پیغام تمام اداروں اور تمام فریقوں تک پہنچایا ہے اور میں نے بھی یہی پیغام دیا ہے۔

Comments are closed.