پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ اور جنرل فیض ہیں، نوازشریف
فوٹو: فائل
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے پاکستان کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار جنرل باجوہ اور جنرل فیض ہیں، نوازشریف کا بیان۔
اپنے استقبال کے لئے منعقد اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے پہلے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کا نام لیا اور پھراپنی حکومت کے خاتمہ کے کرداروں کے احتساب کا عزم کیا۔
انھوں نے کہا جب 2017 میں مجھے نکالا گیا اس وقت پاکستان کہاں کھڑاتھا اور آج کہاں ہے؟اس سازش میں ثاقب نثار، سعید کھوسہ اور دیگر بھی شامل تھے۔
پاکستان کے ساتھ یہ سلوک کرنے والے قابل معافی نہیں ہیں۔ہم میں انتقام کی کوئی خواہش نہیں ہے لیکن میرے ملک و قوم کیساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ مجھ سے دیکھا نہیں جاتا۔قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف pic.twitter.com/RviW9wp558
— PMLN (@pmln_org) September 18, 2023
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ اقتدار میں آکر ان کرداروں کے خلاف کارروائی کرئے گی۔اب مٹی پائو یا مصلحت ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
نوازشریف نے کہا کہ ان کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،اجلاس میں شریک مریم نواز ، احسن اقبال، حمزہ حمزہ شہباز ، رانا ثنا اللہ کا نواز شریف کے اعلان کا خیر مقدم
Comments are closed.