چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاگارڈ آف آنر ، پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سمیت پروٹوکول اور گاڑی لینے سے انکار کردیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔

دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کا پروٹوکول اور گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1800 سی سی عام گاڑی میں سپریم کورٹ پہنچے
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کیلئے گھر سے سپریم کورٹ آتے ہوئے روٹ بھی نہیں لگایا گیا ان کے ساتھ عام ججز والی سیکورٹی ہی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا تھا اور آج ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر فل کورٹ سماعت کرے گا۔

Comments are closed.