عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا
فوٹو: فائل
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
وکیل سردارعبدالرزاق خان نے بتایا شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے حراست میں لیا گیا، شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کو بھی حراست میں لے لیا۔
سردارعبدالرزاق نے کہا ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا شیخ رشید کو کہاں لے کر گئے ہیں، ان تک رسائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو 9 مئی واقعات میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.