ایشیاکپ،مختصرترین فائنل 7ویں اوورمیں ختم،انڈیاایشین چیمپئن بن گیا

51 / 100

فوٹو: ٹوٹر

کولمبو:ایشیاکپ،مختصرترین فائنل 7ویں اوورمیں ختم،انڈیاایشین چیمپئن بن گیا،100 اوور کا میچ 23 اوورمیں ختم ہوگیا،بھارتی اوپنرزنے ہدف 6.1 اوور میں حاصل کرلیا۔

سری لنکا میں کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم 16 اوورزمیں جب پوری ٹیم پویلین لوٹی تو اسکور بورڈ پر ٹوٹل 50 رنز تھے۔ 

فائنل میں بھارتی بھارتی فاسٹ باولر محمد سراج لنکن بیٹرز پرقہر بن کرٹوٹے،جسپریت بمراہ نے سری لنکا کو پہلا نقصان پہنچایا جہاں اس نے کوشل پریرا کو ایک کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی۔ 

اسکے بعد محمد سراج آئے اور سری لنکن بیٹنگ لائن کا کچومر نکال دیا، سراج نے 8 کے مجموعے پر سدیرا سمارا وکراما، پاتھم نسانکا اور چریتھ اسالانکا کو آؤٹ کیا۔ 

سری لنکا کا اسکور 33 پر پہنچا تو سراج نے خطرناک دکھائی دینے والے کوشل مینڈس کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی رہی سہی امید پر بھی پانی پھیر دیا۔ 

 

ٹیل اینڈرز آنے کے بعد ہادریک پانڈیا نے بھی بولنگ پارٹی انجوائے کی اور 40 کے مجموعے پر دونتھ ویلالاگے کو چلتا کیا جبکہ 50 کے مجموعے پر پرامود مدوشن اور متھیشا پتھیرانا کو آؤٹ کرکے سری لنکن اننگز تمام کردی۔ 

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ 

سری لنکا کے 5 کھلاڑی اپنا کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے۔ 

بھارت کے محمد سراج نے 21 رنز سے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہاردیک پانڈیا نے 3 رنز دے کر 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

بھارتی بیٹرز نے ساتویں اوور کی پہلی گیند پر بغیر کوئی وکٹ گنوائے 51 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، شبمن گل 28 اور ایشان کشن 23 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کا اختتام بھارت کی طرف سے آٹھویں بار ایشین چمپن پر ہوگیا، بہترین باولنگ پر محمد سراج کو پلیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments are closed.