بھارت کا افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع سے انکار 

48 / 100

فائل:فوٹو

نئی دہلی: بھارت نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپس دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔

افغانستان کی دوست ہونے کی دعویدار مودی سرکار نے اپنے ملک میں موجود افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع کرنے اور اسکالرشپس دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان کا افغان طلبا کیلیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان - ایکسپریس اردو

 

بھارت 2022 میں بھی افغان طلباء کے ویزے منسوخ کرچکا ہے۔ ہزاروں افغان طلباء بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

 بھارت میں تقریبا 21 ہزار افغان شہری موجود ہیں جن میں سے 11 ہزار پناہ گزین کے طور پر رجسٹرڈ ہیں تاہم انہیں سرکاری طور پر پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

 

بھارت 2022 میں بھی افغان طلبا کے ویزے منسوخ کرچکا ہے:فوٹو:فائل

بھارت اپنے فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت ملک میں افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر گردانتا ہے۔ اس قانون کی وجہ سے افغان شہریوں کیلئے بھارت میں بنیادی سہولیات تک رسائی ناممکن ہے۔

Comments are closed.