پاکستانی طالب علم نے امارات میں ملک کا نام روشن کردیا
فائل:فوٹو
دبئی :پاکستانی طالب علم عبداللہ زمان نے متحدہ عرب امارات میں میٹرک کلاس میں ٹاپ کرکے اپنے ملک کا نام روشن کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ زمان نے مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھوں گا۔ آنے والا دور ٹیکنالوجی کا دور ہے، خواہش ہے کہ اس شعبہ میں آگے جاوٴں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام مزید روشن کروں۔
عبداللہ زمان نے کہا کہ مستقبل میں میر ارادہ ہے کہ سافٹ ویئر انجینئرنگ کروں اور اس کے بعد آرٹیفشل انٹیلی جنس کے شعبے میں اپنی قسمت آزماوٴں۔
Comments are closed.