فائنل میں پہنچنے کی امید آخری بال تک موجود رہی،مینڈس نے پاکستان سے فتح چھین لی

52 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

کولمبو: ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کی امید آخری بال تک موجود رہی،مینڈس نے پاکستان سے فتح چھین لی، سری لنکا پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی.

سری لنکا نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا جارحانہ انداز اپنایا، تاہم 20 کے مجموعے پر شاداب کی ڈائریکٹ تھرو نے کوشل پریرا کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسری وکٹ پر کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا کے درمیان 57 رنز کی پارٹنرشپ بنی جس نے سری لنکن ٹیمکے اسکور کو 77 کے مجموعے تک پہنچایا۔

یہاں شاداب خان ایک مرتبہ ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے پاتھم نسانکا کا اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے انکی اننگز کا خاتمہ کیا۔

تاہم تیسری وکٹ سماراوکراما اور کوشل مینڈس کے درمیان 100 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کو پاکستان سے دور کرنے میں کلیدی کردار نبھایا۔

177 کے مجموعے پر سمارا وکراما افتخار احمد کی گیند پر 48 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے ہی سری لنکا کی چوتھی وکٹ بھی لی جب 91 رنز بنانے والے کوشل مینڈس محمد حارث کو کیچ دے بیٹھے۔

سری لنکا کی پانچویں وکٹ بھی افتخار احمد نے لی جب 222 کے مجموعے پر سری لنکن کپتان داسن شناکا کو نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

میچ اس وقت مزید دلچسپ ہوگیا جب شاہین آفریدی نے 41ویں اوور میں یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

آخری اوور میں سری لنکا کو جیت کےلیے جب 8 رنز درکار تھے تو ایسے میں سری لنکن کھلاڑی خوشقسمت رہے زمان خان ان کا راستہ نہ روک اور آخری گیند پر درکار دو رنز لے کر میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ لی، 91 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر سری لنکن کھلاڑی کوشل مینڈس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ،سپرفورکے اہم میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 42 اوورز میں 7 وکٹوں پر 252 رنز بنائے۔

کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بابراعظم سیمت ابتدائی بیٹرز اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی بیٹنگ فیل ہونے کے بعد اہم میچ میں کیپر بیٹر محمد رضوان اور افتخار احمد کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔

محمد رضوان کے 73 گیندوں پر ناقابل شکست 86 رنز شامل ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر کی اننگز میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں،عبداللّٰہ شفیق 52 اور افتخار احمد 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکن بولر پرامود مدوشن پاکستانی دفاعی حکمت عملی توڑے میں کامیاب رہے اور 9 کے مجموعے پر 4 رنز بنانے والے فخر زمان کو کلین بولڈ کردیا،اوپنر عبداللّٰہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کے درمیان 70 گیندوں پر 64 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔

ویلالاگے نے بابر اعظم کو اسٹمپ آؤٹ کروادیا۔ انہوں نے 35 گیندوں پر 29 رنز بنائے،تیسری وکٹ پر عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان نے ٹیم کے لیے 27 رنز جوڑے۔ عبداللّٰہ شفیق نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

عبداللّٰہ 52 رنز کی اننگز کھیل کر 100 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، انہیں پتھیرانا نے کیچ آؤٹ کروایاپاکستان کا اسکور 8 رنز آگے بڑھا تھا کہ محمد حارث پریتھانا کی گیند پر انہیں کیچ دے بیٹھے۔ حارث نے صرف 3 رنز بنائے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے بیٹر محمد نواز تھے، جنہیں مہیش تھیکشانا نے 130 کے مجموعے پر کلین بولڈ کیا۔ انہوں نے 12 رنز بنائے،اس موقع پر بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ تاہم میچ کے بعد اوورز کی مزید کٹوتی کردی گئی اور میچ کو 42، 42 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔

بارش کے بعد محمد رضوان اور افتخار احمد نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا جہاں رضوان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ پاکستان نے 38ویں اوور میں 200 رنز مکمل کیے۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان پر مشتمل ہے۔

سری لنکن ٹیم میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکراما، چریتھ اسالانکا، دھننجیا ڈی سلوا، دیموتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنا، پرامود مدوشن اور متھیشا پتھیرانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار تھی ۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجانا تھا۔

Comments are closed.