ثانیہ مرزا نے ایک پاکستانی اداکارہ کو متاثر کن شخصیت قراردیدیا
فائل:فوٹو
حیدرآباد: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداکارہ نادیہ جمیل کو متاثر کن شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ میں آپ کو فالو کرتی ہوں اور آْپ جو بھی کچھ کرتی ہیں اسے دیکھتی ہوں۔
مشہوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اداکارہ نادیہ جمیل کے لیے تعریفی پیغام پوسٹ کیا۔
https://twitter.com/MirzaSania/status/1701700009794978080?t=oqWgDk7gTRpRa8KrOtZMCg&s=19
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ آپ کی شخصیت حقیقت میں متاثر کن ہے۔ میں آپ کو فالو کرتی ہوں اور آْپ جو بھی کچھ کرتی ہیں اسے دیکھتی ہوں۔ آپ بہت زبردست ہیں۔ ثانیہ مرزا کی تعریفی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ نادیہ جمیل بچوں کے حقوق سے متعلق سرگرم ہیں اور بچوں کی مدد اور بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بچوں کے جنسی استحصال اور اس سے متعلق ذاتی تجربات ،صدمے اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا تھا کہ بچپن میں انہیں گھریلو ملازمین کے ہاتھوں جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments are closed.