نیلم منیر کی دلکش عروسی جوڑے میں سج دھج ،حسن کو مزید چار چاند لگ گئے

46 / 100

فائل:فوٹو

کراچی : پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے دلکش عروسی جوڑے میں سج دھج کر اپنے مداحوں کی جانب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

عروسی جوڑے نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیئے۔

پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’دل موم کا دیا‘ میں اپنی بہترین اداکاری سے سب کو رونے پر مجبور کردینے والی اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی ہے جن میں وہ کسی حسن پری سے کم معلوم نہیں ہو رہیں۔

عروسی جوڑے نے نیلم منیر کے حسن کو مزید چار چاند لگا دیئے

انہوں نے سنہرے دھاگے اور نگ کے کام سے بھرپور میرون لمبی شرٹ کے ساتھ سرخ لہنگا پہن رکھا ہے جبکہ دوپٹے کیلئے کوپر رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

نیلم منیر نے اپنے اس لْک میں ناصرف بھاری عروسی جوڑا پہنا ہے بلکہ زیورات کا انتخاب کرتے وقت بھی ہلکی پھلکی جیولری نہیں بلکہ بھاری گلوبند اور مالا پہنی ہوئی ہے جس کے ساتھ میچنگ بْندے اور ٹیکا بھی قابل دید ہے۔

اداکارہ کے حسن کو مزید چار چاند لگانے والا ان کا میک ہے، ہلکی لپ سٹک، اسموکی آئی میک اپ اور اس پر ہیزل لینز کے ساتھ ان کی دلکشی آسمان سے باتیں کرتی دکھ رہی ہے۔

Comments are closed.