سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کی۔

 سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی کا اٹک جیل میں ٹرائل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا وزارت قانون نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے 9 وکلاء کو اٹک جیل جانے کی اجازت دی گئی جبکہ سائفر کیس کی تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔

بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزہ کی توسیع کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کو 27 ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

سماعت سے قبل اٹک جیل کے باہر پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستیں زیر التوا ہیں سب سے اہم درخواست ضمانت کی ہے۔

سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج دیکھتے ہیں کے سرکار کیا کہتی، پراسیکیوشن ضمانت کی درخواست پر عدالت کی معاونت نہیں کر رہی، چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی کوئی مناسب وجہ نہیں ہے۔

Comments are closed.