پاکستان 357 رنز کے تعاقب میں 128پر ڈھیر، 228 رنز سے بڑی شکست ہو گئی

کوہلی اور راہول کی سنچریاں

51 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

کولمبو: پاکستان 357 رنز کے تعاقب میں 128پر ڈھیر، 228 رنز سے بڑی شکست ہو گئی، رنز پر ، بارش نے میچ روک دیا تھا تاہم قسمت میں شکست لکھی تھی اس لئے بادلوں نے زیادہ دیر ساتھ نہ دیا.

، امام الحق 9 اور بابراعظم 10، فخر 27،افتخار اور سلمان آغا 23،23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حارث اور نسیم شاہ بیٹنگ کرنے نہ آئے، کلدیپ یادیو کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا. 

اس سے قبل کوہلی اورراہول کی ڈبل سنچری شراکت، پاکستان کو 357 رنز کا ہدف دیدیا، دونوں بیٹرز کے درمیان 194 بالز پر 233 رنز کی شراکت بنائی اور بھارت نے آج بغیر کسی نقصان کے 50 اوورز پورے کھیل لئے۔

بھارت کی طرف سے وایرات کوہلی94 بالز پر 122 اور کے آر راہول106 بالز پر 111 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، حارث روف آج ان فٹ ہونے کے باعث گراونڈ میں نہیں آئے جب کہ باقی بھی کوئی بالر متاثر نہیں کرسکا۔

شاہین شاہ نے 10 اوورز میں79 رنز دیئے،فہیم اشرف نے 74 رنز دیئے مگر آج کے کھیل میں کوئی باولروکٹ حاصل نہ کرسکا، پاکستان کو جیت کےلئے 357 ایسا پہاڑ ٹوٹل عبور کرنا پڑے گا جو بظاہر ناممکن نظر آرہا ہے۔.

، بارش کا امکان موجود ہے، گزشتہ روز میچ ایک بار پھر بارش نے دھو ڈالا تھا اور کہا گیا تھا کہ اپنے کام کریں.

آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے  گزشتہ روز میچ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہی میچ آج وہاں سے  ہی آگے چلے گا.

ایشیاکپ،بھارت کے 147پر 2 کھلاڑی آوٹ،بارش نے پھر میچ روک دیا،بھارت نے پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوے 24 اعشاریہ ایک اوور کھیل لے ہیں۔

روہت شرما 56 رنز بنا کر شاداب کی بال پر آوٹ ہوے جب کہ شبھمان گل کو58 رنز پر شاہین شاہ نے آوٹ کیا ، میچ جب بارش کے باعث رکا تو ویرات کوہلی 8 اور کے آر راہول 17 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

اس سے قبل بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سپر فور مرحلے کے بڑے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا۔

بابراعظم نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کا فیصلہ پچ دیکھ کر کیا ہے، پلیئرز فارم میں ہیں ہر میچ کونیا سمجھ کر کھیلتے ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فرق نہیں پڑتا پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا، پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے، اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

Comments are closed.