پاکستان آج بھارت کیخلاف یہ 11 کھلاڑی میدان میں اتارے گا

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان آج بھارت کیخلاف یہ 11 کھلاڑی میدان میں اتارے گا، میچ سے قبل ہی سپرفور کے اہم میچ کےلئے ٹیم کا اعلان کردیاگیاہے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کےلیے پاکستان کی اسی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا گیاہے جس نے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں حصہ لیا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1700502834738036862?t=GIx2yGtHex_uJgTw1eVMQA&s=19

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف ، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈرفہیم اشرف اور تین اسپن آل راؤنڈرز شامل ہیں۔

اسپن ڈپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم شامل ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

پاکستان ایشیا کپ سپر فور کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا ، اس میچ میں بارش کا امکان موجود ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Comments are closed.