ایشیا کپ،میزبان سری لنکا نے سپر فور میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے مات دیدی

53 / 100

فوٹو:فائل

کولمبو: ایشیا کپ،میزبان سری لنکا نے سپر فور میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے مات دیدی، ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرا میچ تھا بنگلہ دیش دونوں میچز میں ناکام رہا.

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کےلئے 258 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 236 رنز بناسکی۔

سری لنکا نے مقرر 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکراما نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنز بنا کر قابلِ ذکر بلے باز رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شرف الاسلام 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ہدف کے تعاقب میں 55 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے ساتھ بنگلادیش کا آغاز اچھا رہا، تاہم مڈل میں یکے بعد دیگر 4 اہم وکٹیں گرنے کے بعد ہوم ٹیم نے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

اوپنرز مہدی حسن نے 28 اور محمد نعیم نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کپتان شکیب الحسن 3 اور لٹن داس 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

توحید ہردوئے اور مشفق الرحیم کے درمیان پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا لیکن 28 رنز بنانے والے مشفق زیادہ دیر توحید کا ساتھ نہ نبھاسکے۔

سری لنکا نے ایک مرتبہ پھر میچ میں واپسی کی، تاہم توحید ہردوئے کی جانب سے مزاحمت کا سلسلہ جاری رہا۔ انہوں نے 82 رنز کی اننگز اچھی کھیلی۔

مہیش تھیکشنا نے توحید ہردوئے سمیت 3 اہم وکٹیں لے کر بنگلادیش کے جیت کا راستہ روک دیا، کپتان داسن شناکا اور متھیشا پتھیرانا نے بھی 3،3 تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ ایک وکٹ دونتھ ویلالاگا کے حصے میں آئی۔

سری لنکا کے سماراوکراما کو عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور رات میں گیند سوئنگ ہوتی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ میچ جیتنا ضروری ہے، آج ٹیم میں اضافی بولر شامل کیا ہے، ٹیم میں عفیف حسین کی جگہ نسیم احمد کو شامل کیا ہے۔

Comments are closed.