مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 800 تک پہنچ گئی،متعدد عمارتیں منہدم
فائل:فوٹو
رباط: مراکش میں شدید زلزلہ،مرنے والوں کی تعداد 800 تک پہنچ گئی،متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، قیامت خیز زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ متعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
#Morocco : A strong earthquake of 6.8 magnitude struck central Morocco, killing atleast 296 people.
The epicentre was in the High Atlas Mountains, 71km (44 miles) south-west of Marrakesh, at a depth of 18.5km at 23.11 local time.
Many buildings collapsed, many feared trapped… pic.twitter.com/f1j6P851Ht
— Saba Khan (@ItsKhan_Saba) September 9, 2023
مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مراکشی وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 800 افراد کی اموات ہو چکی ہے جبکہ 150 سے زیادہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں بھیجا گیا ہے، زیادہ تر جانی و مالی نقصان صوبائی علاقوں میں زلزلے کے مرکز کے قریب ہوا۔
Comments are closed.