بجلی چوری کے 1937سہولت کار آفیسرز کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بجلی چوری کے 1937سہولت کار آفیسرز کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا، ملک میں بجلی چوری کی سہولت کار افیسرز کےخلاف کی تقسیم کار کمپنیوں کی بڑی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

ابتدائی طور پر گریڈ 17 سے20 کے 1937افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا یا گیا ہے،اسی طرح بری شہرت رکھنے والے248 افسران کوفیلڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ایجنسی کی رپورٹس کی بنیاد پر بجلی کی چوری میں سہولت کاری کے الزام پر گریڈ 17 سے 20 تک کے ایک ہزار نو سو سینتس افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ایس گریڈ سترہ کے 1ہزار290 ایس ڈی او اور آر اوز، گریڈ اٹھارہ کے 533 ایکسینز اور ڈی سی ایمز، گریڈ انیس کے 91اور گریڈ 20 کے 23افسران کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے سب سےزیادہ 351 افسران کو تبدیل کردیا،اس کے بعد ملتان الیکٹرک سپلائی کمپی نے 314 افسران کو، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 342 افسران کو تبدیل کیا گیا۔

گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 142 ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 201 ، اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی نے221 ، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 168 ، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے122 ، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 86 اور ٹیسکو نے 35افسران کو تبدیل کردیا۔

پیسکو نے 68 ، میپکو نے34 ، کیسکو نے 29 ، سیپکو نے 25 ، آئیسکو نے 21 ، حیسکو نے 19 ، لیسکو نے17 ، فیسکو نے 14 ، گیسکو نے 13 اور ٹیکسو نے 8 بری شہرت کے حامل افسسران کو فیلڈ سے ہٹا کر انہیں ہیڈکوارٹرز یا کم اہم پوسٹوں کو تعینات کر دیا ہے۔

Comments are closed.