کرینہ کپور کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ اپنے ڈائیلاگ بھول جائیں گے
فائل:فوٹو
ممبئی :ورسٹائل ادکار جے دیپ اہلوت نے کہا ہے کہ اگر آپ فلم کی عکسبندی کے دوران کرینہ کپور کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ اپنے ڈائیلاگ بھول جائیں گے۔
فلم ‘جانِ جان’ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں جے دیپ اہلوت نے بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور سے متعلق گفگتو کی اور کہا کہ اگر آپ اداکار کے سامنے کھڑے ہیں تو آپ بہت اچھے سے یاد کیے ہوئے ڈائیلاگ بھی بھول جائیں گے۔
ورسٹائل ادکار جے دیپ اہلوت کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے بڑے فنکاروں کو کرینہ کپور کی سیٹ پر آمد کے ساتھ ہی ہونق بنتے دیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کی موجودگی میں تو کیمرا بھی کپکپانا شروع کر دیتا ہے، کرینہ کی اس شعبے میں گہری اور پر وقار شخصیت ہے۔
یاد رہے کہ ‘جانِ جان’ او ٹی ٹی فلم ہے جس میں کرینہ کپور، جیدیپ اہلوت اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔
Comments are closed.