فلم "جانِ جان”کا قرعہ فال کرینہ کپور کے نام نکل آیا

8 / 100

فوٹو:فائل

ممبئی: خوبرو بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اپنا او ٹی ٹی ڈیبیو فلم ‘جانِ جان’ سے کر رہی ہیں، ڈائریکٹر سجوئے گھوش نے بتایا کہ سیف علی خان کو بھی فلم میں شامل کیا جانا تھا۔

جان جان کا ٹریلر ریلیز ہوچکا ہے جس میں ایک ریلیشن شپ کی پیچیدگیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔

کرینہ کپور نے ممبئی میں ٹریلر لانچ ایونٹ کی تقریب میں کہا کہ ابتدائی طور پر میں اس فلم کا حصہ نہیں تھی، ڈائریکٹر سجوئے نے سیف علی خان اور ایشوریا رائے کو فلم کیلئے چُنا تھا۔

جانِ جان میں وجے ورما اور جےدیپ اہلوت بھی شامل ہیں، فلم کرینہ کپور کی سالگرہ پر 21 ستمبر کو ریلیز ہوگی، یہ فلم جاپانی ناول دی ڈیووشن آف سسپکٹ ایکس سے ماخوز ہے۔

Comments are closed.